بغیر نمبر پلیٹ رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں ، اے ڈی سی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان طارق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
اے ڈی سی جی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بغیر نمبر پلیٹ رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں ، نالہ لئی کے ساتھ جتنے باڑے بنے ہوئے ہیں ختم کروائیں اور وہاں کام کرنے والوں کی تصدیق کروائیں، جو بچے سڑکوں پر بھیک مانگتے نظر آ ئیں ان کے ہینڈلرز کو پکڑ یں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے آئیسکو حکام کو ہدایت کی کہ اگر کوئی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا جائے تو آپ متعلقہ پولیس سٹیشن کا آگاہ کریں اور ان کو ساتھ رکھ کر کارروائی کریں، آر ایم سی اڈیالہ روڈ پر تجاوزات ختم کروا ئے ، کسٹم ڈیپا رٹمنٹ نان کسٹم پیڈ سامان فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لے ۔