ٹکا خان سے بین الاقوامی ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

 ٹکا خان سے بین الاقوامی ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

اسلام آباد(دنیا رپور ٹ ) بین الاقوامی ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری لک ٹرائی اینگل نے دورہ پاکستان کے دوران آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا ۔

بین الاقوامی لیبر فیڈریشن انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری لک ٹرائی اینگل اور ایشیائی جنرل سیکرٹری یو شیدا نے پاکستان کا دورہ کیا ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ان دونوں رہنمائوں کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی وزیراعظم ہائوس میں ملاقات ہو ئی جبکہ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے ان کے ا عزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ انہوں نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن ریجنل صدر ٹکا خان کی خصوصی دعوت پر اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا اور ٹکا خان سے ایک غیر رسمی ملاقات میں اخبار فروش فیڈریشن میں محنت کشوں کو حاصل کردہ حقوق پر از حد متاثر ہوئے ۔ٹکا خان نے بتایا کہ اخبار فروش فیڈریشن ملک بھر کے 80 ہزار اخبار فروشوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اور فیڈریشن نے اپنے اہداف حاصل کرنے میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے ۔بین الاقوامی لیبر لیڈران نے ٹکا خان کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر مزدور رہنما اور بین الاقوامی شخصیت ظہور اعوان بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں