قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر 4پٹرول پمپ منیجرز گرفتار

 قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر  4پٹرول پمپ منیجرز گرفتار

اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔۔

 حکومتی احکامات پرعمل درآمد نہ کرنیوالے 4پٹرول پمپس کے منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا ۔ جی سکس اور ایف سکس میں واقع چار پٹرول پمپوں نے 12بجنے کے بعد بھی قیمتوں میں کمی نہ  کی جس پر کارروا ئی کی گئی ، ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے والے پمپس کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں