وفاقی سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قومی صحت کے عہدے عرصہ سے خالی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت کے بجٹ سمیت انتظامی و مالی فیصلے التوا کا شکار ہو گئے ہیں، وفاقی سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قومی صحت کے عہدے گزشتہ 25دن سے خالی ہیں ۔
وفاقی سیکرٹری بطور پرنسپل اکا ئونٹنگ آفیسر بجٹ و اخراجات کی منظوری دیتے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قومی صحت کا عہدہ بھی گزشتہ 22دن سے خالی ہے ۔