رانا تنویر سے سینیٹر پر ویز رشید کی ملاقات ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے سینیٹر پرویز رشید نے ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر رانا تنویر حسین نے رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے مریدکے میں واقع مسجد پر حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت کی طرف سے آئندہ کوئی شرارت ہوئی تو پاکستان ایسا جواب دے گا جو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی ۔پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا نوٹس لے۔