اسلام آباد پولیس کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم تشکر فلیگ مارچ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام اتوار کو یوم تشکر فلیگ مارچ کیا گیا، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں یوم تشکر فلیگ مارچ ہوا جو سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا۔
سپورٹس کمپلیکس پر آکر ختم ہوا۔ فلیگ مارچ میں اسلام آباد پولیس کے تمام یونٹس نے حصہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی پولیس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنی افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم تشکر منا رہی ہے، پاک افواج نے پوری دنیا میں ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔ اسلام آباد پولیس افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔