ایس پی سواں زون پری گل ترین کا دورہ تھا نہ لوہی بھیر، بریفنگ لی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پولیس افسران اورعوامی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے اور انتظامی مسائل کے حل کے سلسلے میں ایس پی سواں زون پری گل ترین نے تھا۔
نہ لوہی بھیر کااچانک دورہ کیا، انہوں نے تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اور تمام انتظامی امور پر بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا مصالحتی کمیٹی کو مزید فعال بنایا جائے، شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، ناروا سلوک یا غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔