پاک فوج نے بھارتی دفاعی نظام کے پرخچے اڑا دئیے، رہنما تحریک نوجوانان پاکستان

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک نوجوانان پاکستان و کشمیر کے رہنما خان محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چند گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام کے پرخچے اڑا دئیے۔
جشن فتح کے موقع پر انہوں نے کہا ہم تحریک نوجوانان پاکستان و کشمیرکے چیئرمین محمد عبداللہ گل کی قیادت میں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بڑے تدبر کے ساتھ یہ آپریشن ترتیب دیا، پاکستانی پائلٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی غرورخاک میں ملا دیا۔