تاجر برادری پاک فوج کیساتھ ہے، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

تاجر برادری پاک فوج کیساتھ ہے، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے مشترکہ بیان میں بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص پرپاکستان کی تاریخی فتح پر مسلح افواج اور سول قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا تاجر برادری پاک فوج کیسا تھ ہے ،تاریخی فتح پر سول و عسکری قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی یہ کامیابی ہماری مسلح افواج کی جرأت اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ تاجر برادری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور راولپنڈی چیمبر کی جانب سے دکھایا جانے والا عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں