پاک بھارت جنگ بندی خطے کے امن کیلئے خوش آئند، فلاح پارٹی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی خطے کے امن کیلئے خوش آئند ہے۔
پاکستان نے ذمہ دار ملک، بھارت نے غیر ذمہ دارریاست ہونے کا ثبوت دیا، امید ہے کہ بھارت اپنی جارحانہ سوچ سے نکل کرخطے کی بہتری کا سوچے گا۔ پاکستانی دفاعی اداروں نے آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کے ذریعے اپنادفاع مضبوط ثابت کر کے دکھایا کہ پاکستانی قوم وادارے دفاع وطن سے غافل نہیں ہیں، دشمن اپنی غلط فہمی دور کر لے۔ پاکستانی قوم نے ملک کے دفاع کیلئے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔