شہری 2گاڑیوں ،12موٹر سائیکلوں ، رقم ، زیورات سے محروم

شہری 2گاڑیوں ،12موٹر سائیکلوں ، رقم ، زیورات سے محروم

راولپنڈی (خبر نگار) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو دو گاڑیوں،12 موٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے ، طلائی زیو رات ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔

ریس کورس کی حدود میں شاہ ویز اور صدر بیرونی کی حدود میں مطلوب حسین کی گاڑیاں چوری ہوگئیں ، صادق آباد میں احتشام سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی گئی ،رتہ امرال میں شوکت سے ڈا کوؤں نے 56000 روپے ، مو بائل فون لوٹ لیا ۔ٹیکسلا میں اسحا ق سے ڈکیتوں نے دکان پر آ کر 2 موبائل فون اور 40ہزار روپے چھین لئے ، نیو ٹاؤن میں محمدعثمان کے کمرے سے 4موبائل فونز، 26 ہزارروپے ،2 لیپ ٹاپ چوری ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں