بھارتی گولہ باری سے 31شہری شہید،126زخمی ہو ئے ،صدر آزاد کشمیر

بھارتی گولہ باری سے 31شہری شہید،126زخمی ہو ئے ،صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس پر ہم بھارت کی طرف سے شہری آبادیوں پر گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 بھارت کی فائرنگ سے آزادکشمیر کے 31شہری شہید ،126 زخمی اور 299مکانات تباہ ہوئے ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں سے 1155 خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے ۔ انہوںنے حکومت آزادکشمیر اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا تے ہوئے متاثرین کی فوری مدد اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی یقینی بنا ئیں ،انہوں نے شہید ہونے  والے افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔ دریں اثنا صد رسے قا ئم مقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقا ت کی ،انہوں نے صدر کو جامعہ کشمیر میں جاری ترقیاتی پر اجیکٹس، تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدرنے کہا یونیورسٹی میں معیار تعلیم کو بہتر بنا یاجا ئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں