سول ڈیفنس مری کے اہلکاروں کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

مری(نمائندہ دنیا) سول ڈیفنس مری کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے افسران واہلکار شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔۔۔
جبکہ انکے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے ،یہ لو گ سنی بینک ، کلڈنہ، لاری اڈاسمیت تمام علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں امدادی کاموں کیلئے اپنی مددآ پ کے تحت پہنچتے ہیں،انہوںنے اعلیٰ حکام سے تنخواہوں کی بروقت ادا ئیگی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔