روٹی 14روپے میں بیچنا ممکن نہیں ، نانبائی ایسوسی ایشن

روٹی 14روپے میں بیچنا ممکن  نہیں ، نانبائی ایسوسی ایشن

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آل پاکستان نانبائی ایسو سی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے روٹی 14 روپے میں فروخت کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز میں آٹا ،فائن اور میدہ کی قیمت میں 500روپے فی بوری اضافہ ہو گیا ہے۔

ان حالات میں 14روپے میں روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں، ضلعی انتظامیہ آٹا ،فائن اور میدہ کے فکس ریٹ مقرر کرے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نانبائی ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری خورشید قریشی ،سینئر نائب صدر سردار مشتاق،عمران خان، گل خان، گل و لی خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوںنے کہا کہ گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ،مہنگی ایل پی جی خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کر سکتے ، ہمیں یہ ریٹ منظور نہیں ، ہم حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں گیس ،بجلی، فائن اور میدہ ،آ ٹا کی قیمتیں فوری کم کی جائیں ،ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں