راولپنڈی، پاک بھارت کشیدگی کے باعث منسوخ پیپرز کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران 7اور 9مئی کو ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول کے تھیوری اور میٹرک فرسٹ اینول کے عملی امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔
میٹرک کے 27، 29 مئی ، انٹرمیڈیٹ کے پر چے 31مئی اور 16 جون کو ہونگے۔ تمام امیدواران اپنے پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں ہی امتحان دیں گے۔ نئی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن جاری کر دی گئی ہیں، جنہیں ریگولر اُمیدواران اپنے اداروں سے اور پرائیویٹ اُمیدواران بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اس کے ساتھ پرانی رول نمبر سلپس بھی قابلِ استعمال ہوں گی۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ سوکس پارٹ ٹو (غیر مسلم طلبا کے لیے ) کی کتاب شائع نہ ہونے کے باعث اس پرچے کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور ایسے اُمیدواران کو سوکس پارٹI- میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر نمبر د یئے جائیں گے۔