پانی کی قلت او ر انتظامات کے حوالے سے ٹاسک فورس کا اجلاس

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ربیع اور خریف کی فصلوں پر پانی کی قلت کے اثرات سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔۔۔
جس میں بڑھتی ہوئی آبی قلت سے نمٹنے کے لیے بارانی پانی کو محفوظ بنانے، پانی کے ضیاع میں کمی لانے، خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے لیے پائلٹ منصوبوں کے ڈیزائن اور منصوبہ بندی اور ترقیاتی شراکت داروں و عطیہ دہندگان کی شمولیت جیسے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے ملک میں پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ اور اس کی سطح کے بارے میں تفصیلی معلومات طلب کیں، وفاقی وزرا نے ٹاسک فورس کو گزشتہ چالیس برسوں پر محیط پانی کی فراہمی و استعمال کے اعداد و شمار مرتب کرنے اور تجزیہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔