آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پاک افواج کی تاریخ کا سنہری باب:چیئرمین سی ڈی اے

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پاک افواج کی تاریخ کا سنہری باب:چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی اور۔۔

 شہدا  کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ان کے درجات کی بلندی کے لیے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادا ئیگی کے بعد یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پاک افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جس میں ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کی تعریف پوری دنیا کررہی ہے ۔جب بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے ۔ کامیابی یہ پیغام دیتی ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریگا ۔انہوں نے کہا یومِ تشکر ہر سال منایا جائے گا ، ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو بتانا چا ہئے کہ ہم نے پاکستان کتنی قربانیوں سے حاصل کیا ہے ،ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارا تن، من، دھن اپنے وطن کی خاطر قربان ہو، ہم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں