آئی ٹی شعبہ میں 70کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع ،شزا فاطمہ

 آئی ٹی شعبہ میں 70کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع ،شزا فاطمہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ معاشی بہتری کے حوالے سے حکومت کی کاوشوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ، ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

 آئندہ چند سال کے دوران آئی ٹی کے شعبہ میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔پاکستان نے 20 کروڑ موبائل سبسکرائبرز کا اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خوشخبریاں موجود ہیں۔ پالیسی ریٹ اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہے جو معاشی ترقی کی عکاس ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں