پاک فوج کی شاندار کا میابی پر انجمن فیض الاسلام کے زیر اہتمام تقا ریب

پاک فوج کی شاندار کا میابی پر انجمن  فیض الاسلام کے زیر اہتمام تقا ریب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاک فوج کی شاندار کا میابی پر انجمن فیض الاسلام کے زیراہتمام انجمن کے تمام مراکز میں پاک آرمی، فضائیہ اوربحریہ کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کیلئے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

 انجمن فیض الاسلام کے صدر پروفیسر ڈاکٹرریاض احمدنے انجمن کے فیض آباد مرکز میں منعقدہ خصوصی دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے ثابت کر دیا کہ وہ ملک کے دفاع سے غافل نہیں ، مودی ڈر اور خوف کے مارے امریکی صدر ٹرمپ کے پاؤں پڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں