رشتہ سے انکار پر فائرنگ، لڑکی کا والد قتل، والدہ شدید زخمی
راولپنڈی (خبرنگار) رشتہ دینے سے انکار پر فائرنگ کرکے لڑکی کے والد کو قتل اور والدہ کو شدید زخمی کر دیا گیا۔
تھانہ نصیرآباد پولیس کو عبید الرحمن نے بتایا کہ اپنے والد عبدالرحمن، والدہ زکیہ بی بی اور ہمشیرہ علیشہ کے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ اچانک اسد، وقاص، افضل اور نور افضل مسلح ہمارے گھر داخل ہوئے، نور افضل نے اپنے بیٹوں کوکہا کہ عبدالرحمن اور اس کی بیوی زکیہ بی بی کو اپنی بیٹی علیشہ بی بی کا رشتہ ہمیں نہ دینے کا مزہ چکھاؤ، افضل نے پستول سے میرے والد پر فائر کیا، وقاص نے میری والدہ پر فائر کیا، والد جاںبحق اور والدہ شدید زخمی ہو گئیں، ہم دونوں بہن بھائی بمشکل اپنی جان بچا پائے جبکہ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا ۔