فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا 28واں بیچ اختتام پذیر

فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا 28واں بیچ اختتام پذیر

راولپنڈی (خبرنگار) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 28ویں بیچ کا اختتام ہو گیا، انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے، انہیں پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اور لیگل برانچ کا بھی دورہ کروایاگیا، تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شامل طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں