قتل کیس کے ملزم کوعمرقید،4لاکھ روپے ہرجانے کی سزا
راولپنڈی (خبر نگار)قتل کیس میں معزز عدالت نے ملزم عاصم کو عمر قیداور 4 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ، ملزم نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا۔۔۔
واقعہ کا مقدمہ نومبر 2022 تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی، ملزم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں ملنا انصاف کی فتح ہے ۔