ایکسائز عملے کو ہراساں کرنے دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
راولپنڈی (خبر نگار) بڑے نجی ہوٹل میں تعینات ایکسائز ٹیم کو ڈرگ مافیا کی دھمکیاں ملنے پر خاتون ایکسائز انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن پولیس کو انسپکٹرایکسائز مہوش جاوید نے بتایا عید الفطر کے دنوں میں الیاس اے خان ،ریاض مسیح وغیرہ جو بدنام زمانہ ڈرگ مافیا،بلیک میلر اور شراب فروشوں کی پشت پناہ ہیں نے ہوٹل میں شور شرابہ کیا اور کار سرکار میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور میرا تعاقب کیا ، سٹاف کو روک کر ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔