سیاسی جماعتیں ملکی استحکام کیلئے متحد ہو جائیں:اسلامی نظریاتی کونسل

 سیاسی جماعتیں ملکی استحکام کیلئے متحد ہو جائیں:اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے۔۔۔

سیاسی جماعتیں ملکی استحکام کیلئے متحد ہو جائیں،وطن عزیز کو امن سلامتی اور استحکام کی ضرورت ہے ،تمام سیاسی قوتوں کو قیام پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ،پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان زندہ باد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا استحکام وطن کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،سیاست میں شائستگی کی ضرورت ہے ، ملک کسی بھی محاذ آرائی کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا سیاست دان ایک دوسرے کو معاف کرنے کا اعلان کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں