اوپن ڈورپالیسی:آئی جی کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

اوپن ڈورپالیسی:آئی جی کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔

آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،آئی جی نے کہا شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل اولین ترجیح ہے ،کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں،اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے ،کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے ،انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقرر کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں اورشہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں