پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے منصفانہ ٹیکس کا ڈھانچہ ضروری:مقررین

پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے منصفانہ ٹیکس کا ڈھانچہ ضروری:مقررین

اسلام آباد (کامرس رپورٹر، خصوصی نیوز رپورٹر) پلڈاٹ کے زیر اہتمام ٹیکس اور کاروباری ماحول سے متعلق اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا۔۔۔

 چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پاکستان کی مصروفیت نے مالیاتی لچک کو محدود کیا ہے۔ صدر پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے قابلِ پیشگوئی اور منصفانہ ٹیکس کا ڈھانچہ ضروری ہے۔ ڈاکٹر محمد ناصر نے پیک شدہ دودھ پر 18فیصد جی ایس ٹی پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے ڈیری ویلیو چین باقاعدہ اور مستحکم کرنے کیلئے پالیسی سپورٹ پر زور دیا۔ سی ای او پاکستان ٹیکسٹائل کونسل محمد شفقت نے اہم شعبہ جاتی چیلنجز جیسے ٹیکس واپسی میں تاخیر، توانائی قیمتوں اور غیر مسابقتی ٹیکس نظام کی نشاندہی کی۔ ایڈوائزر پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نجیب الرحمان نے کہا بینکنگ سیکٹر پر ٹیکس کی موثر شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ 54-55% تک پہنچ گئی ہے۔ چیئرپرسن سینیٹ کمیٹی خزانہ سلیم مانڈوی والا نے بتایا ڈیری، بینکنگ اور ٹیکسٹائل شعبوں کے تحفظات پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیئرپرسن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نوید قمرنے تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے آئندہ بجٹ کے بعد عوامی سماعت کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے کہا آئندہ بجٹ موسمیاتی اور اقتصادی ترجیحات کو ہم آہنگ کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں