ماحول دوست، صحت مند زندگی کے پیغام کیلئے نسٹ سائیکل ریلی کا انعقاد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں گرین وہیلز - نسٹ سائیکل ریلی 2025کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ، فیکلٹی اور سٹاف نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد زاہد لطیف ریکٹر نسٹ نے بھی ریلی میں حصہ لیا۔ ریلی کا مقصد سائیکلنگ کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر نسٹ کے پہلے سائیکلنگ کلب کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ ریلی کے دوران قرعہ اندازی کے ذریعے 20سائیکلیں بھی تقسیم کی گئیں۔