موثر پولیس فورس کیلئے جدید تربیت ناگزیر : آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کیپٹل پولیس کالج کا دورہ کیا۔
انہوں نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر/ٹریننگ عتیق طاہر نے پولیس کے تربیتی نظام، جاری کورسز اور افرادی قوت کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا موثر اور پیشہ ورانہ پولیس فورس کی تشکیل کیلئے معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ناگزیر ہے۔ قبل ازیں ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر/ٹریننگ عتیق طاہر نے چارج سنبھالنے کے بعد کیپٹل پولیس کالج کا دورہ کیا اور پولیس کے تربیتی نظام میں بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی، ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر/ٹریننگ محمد اقبال اور دیگر افسروں کے ساتھ اجلاس میں پولیس ٹریننگ کے موجودہ معیار، جاری کورسز اور آئندہ کے تربیتی پروگرامز پر غور کیا۔