اسلام آباد:عیدالاضحی پر پانچ مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عیدالاضحی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں پانچ مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔۔۔
مویشی منڈیوں کے علاوہ کہیں بھی جانوروں کی خریدو فروخت کی اجازت نہیں ہو گی۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔ سنگجانی، سیکٹر آئی 15، بہارہ کہو، لہتراڑ روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا مویشی منڈیوں کے علاوہ کہیں بھی جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہو گی، شہر میں کسی بھی جگہ قائم کی گئی غیر قانونی منڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔