ملک گیر انسداد پولیو مہم 26مئی سے شروع ہو گی ، وزارت صحت
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری ملک گیر انسداد پولیو مہم 26 مئی کو شروع ہوگی ۔
ملک کے 159 اضلاع میں 4 کروڑ، 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ -جنوبی خیبر پختونخوا کے زیادہ خطرہ والے علاقوں میں بھی بچوں تک رسائی ممکن بنائی جائے گی۔