ملٹر ی لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ پائیدار شہری حکمرانی کیلئے کو شاں

  ملٹر ی لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ پائیدار شہری حکمرانی کیلئے کو شاں

اسلام آ باد ( دنیارپورٹ ) ملٹر ی لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ پائیدار اور مستحکم شہری حکمرانی کیلئے پالیسی کی جدت کی قیادت کر رہا ہے ، جس نے پاکستان بھر میں ماحولیاتی پائیداری، ٹیکنالوجیکل تبدیلی اور عوامی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے متعدد جامع پالیسی اقدامات کیے ہیں ۔

یہ سٹرٹیجک پالیسی فریم ورک جنہیں میجر جنرل عرفان احمد ملک ہلال امتیاز (ملٹری) کی زیر نگرانی تیار کیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی ہلال امتیاز (ملٹری)، سیکرٹری دفاع کی منظوری حاصل ہے شہری انتظام کے ایک مربوط، مستقبل کی طرف دیکھنے والی حکمت عملی کی طرف اہم تبدیلی کی علامت ہے ، سب سے پہلے ، پانی کے تحفظ کے لیے بارش ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی بچاؤ کی تجویز سب سے قابل ذکر تفصیلی منصوبہ ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی جس میں پوٹاشیم پولی اکریلیٹ، ایک سپر ایبزوربینٹ پالیمر استعمال کیا گیا ہے ، جو 50% سے 70% تک آبپاشی کی ضروریات کو کم کرنے کے قابل ہے ۔ اس کا مقصد چھاؤنیوں کا جمالیاتی اور ماحولیاتی تحفظ ہے ۔دوسری پالیسی جو چھاؤنی بورڈز کے لیے کاربن آؤٹ سیٹنگ مارکیٹس سے متعلق ہے ، پاکستان کے پیرس معاہدے کے تحت موسمیاتی کمٹمنٹ وعدوں کے مطابق ہے ۔ اس کے علاوہ کراچی چھاؤنیوں کے لیے جامع آگ سے بچاؤ اور ہم آہنگی کی پالیسی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں