سیاسی جماعتیں مل کر عوامی مسائل حل کریں : سیدال خان

سیاسی جماعتیں مل کر عوامی مسائل حل کریں : سیدال خان

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر دوست محمد خان، انجم عقیل، سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ، وکلا، طلبا قبائلی عمائدین اور دیگر وفود نے ملاقات کی۔۔۔

 ملاقات میں سیاسی، معاشی اور عوامی فلاح و بہبود، تعلیم صحت ترقیاتی منصوبہ جات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں و ادارے مل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں، ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ریلوے کے متعدد منصوبے مرتب کر چکی ہے جن پر عمل درآمد سے نہ صرف ریلوے نظام میں جدید تقاضوں کے مطابق بہتری آئے گی بلکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی، سیدال خان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، سی پیک سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان اور پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں