عید قریب، جانوروں کی خریدو فروخت تیز، قیمتیں آسمان پر
اسلام آباد (سید قیصر شاہ)عید الاضحی کے قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت میں تیزی آگئی،جڑواں شہروں میں پنجاب ،خیبر پختونخوا اور ۔۔
کشمیر سے بھی جانور لائے جانے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ۔جمعہ کے روز منڈیوں میں شہریوں کی بڑی تعدادخریدنے اور قیمتوں کا جائزہ لینے پہنچ گئی۔جانوروں کی قیمتیں سن کر شہریوں کے اوسان خطا ہو گئے ۔گزشتہ سال کے مقابلے میں بکروں، دنبوں اور بڑے جانوروں کی قیمتیں 50فیصد زیادہ ہیں۔ بیوپاری قیمت میں کمی کا تقاضا کرنے والوں کو عجب نظروں سے دیکھتے ہیں ۔ دیسی بکرے دو لاکھ سے لے کر تین تین لاکھ کے بتائے جارہے ہیں۔