اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیر اجاگر کریں:صدر آزاد کشمیر

اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیر اجاگر کریں:صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو بھرپور انداز میں اٹھانے کیلئے وہاں مقیم کشمیری بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔

جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے سماہنی کے نوجوان رہنما کاشف لطیف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ کاشف لطیف نے صدر آزادجموں وکشمیر کو سماہنی کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ صدر آزادکشمیر نے چودھری کاشف لطیف سے کہا آپ لوگ بیلجئم میں مقیم ہیں، وہاں اپنی کمیونٹی کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کام کریں۔ دریں اثنا صدر آزادکشمیر نے وزیر بحالیات چودھری جاوید اقبال بڈھانوی کے بڑے بھائی چودھری عبدالکریم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں