آل پاکستان انٹر یونیورسٹی آئیڈیا فیسٹ، 196 ٹیمیں شریک
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی آئیڈیا فیسٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا، 23 جامعات کی 196 ٹیموں نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس ناصر محمود قریشی نے طلبہ کو مستقبل کے رہنما قرار دیا اور نئی سوچ و کاروباری وژن کی ضرورت پر زور دیا۔ وی سی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے خواتین کی مالی خودمختاری اور بااختیار ہونے پر زور دیا اور ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خواتین کو مواقع فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان کی پسماندہ پوزیشن پر تشویش کا اظہار کیا۔ فیسٹ میں طلبہ نے تخلیقی اور کاروباری منصوبے پیش کیے، بہترین آئیڈیاز پیش کرنے والی ٹیموں کو نقد انعامات دیئے گئے۔