پاکستان، ازبکستان کا ریل ٹرانزٹ منصوبہ حتمی بنانے پر اتفاق

پاکستان، ازبکستان کا ریل ٹرانزٹ  منصوبہ حتمی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر ریلوے حنیف عباسی اور پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ازبکستان- افغانستان- پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہداری منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور۔۔۔

 دونوں رہنماؤں نے اس 850 کلومیٹر طویل منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کرتے ہوئے اسے خطے کی اقتصادی ترقی اور تجارتی روابط کو مستحکم کرنے کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا۔ افغانستان میں 647 کلو میٹر نئی ریلوے لائن کی تعمیر کے ساتھ، یہ راہداری وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہ راست ریلوے کوریڈور ہوگی، جو تجارتی اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھولے گی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا یہ منصوبہ پاکستان کو وسطی ایشیا تک سب سے مختصر اور موثر ترین راستہ فراہم کرے گا، جس سے تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں