اسلام آباد ہائیکورٹ کی مختلف برانچز کے اے سی بند

اسلام آباد ہائیکورٹ کی  مختلف برانچز کے اے سی بند

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کی مختلف برانچوں کے اے سی بند ہو گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ کا اے سی بھی بندہے ،اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے آنیوالی آندھی اور طوفان کے باعث اے سی آؤٹر کام کرنا چھوڑ گئے تھے، برانچز میں کیسز کے ریکارڈ اور رش کے باعث سخت گرمی میں ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ، انسٹیٹیوشن برانچ ، ریکارڈ برانچ ، پریس روم کے اے سی کے آؤٹرز بھی خراب ہیں، اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی دس سے زائد برانچوں کے اے سی کام کرنا چھوڑ گئے ،سی ڈی اے کے پاس فنڈز کی کمی کے باعث ان کی درستی تاخیر کا شکارہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں