گندھاراہیر یٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت6ماہ میں فعال کرینگے:چیئرمین سی ڈی اے

گندھاراہیر یٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت6ماہ میں فعال کرینگے:چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے گندھاراہیر یٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر، ایف نائن پارک اسلام آباد کی سافٹ لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر سرمایہ کاروں کو  ہیر یٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی ، چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ گندھاراہیر یٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر کو سی ڈی اے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت6 ماہ میں فعال کریگا ،  اس کو کامیاب بنانے کیلئے بہترین فنانشل ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کی خدمات حاصل کررہے ہیں اور اس کے ساتھ معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا ایسوسی ایٹس اور دیگر معروف فرمز نے سی ڈی اے کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ اس پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کے شہریوں کی فلاح و بہبود اور ایف نائن پارک کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش پر خرچ ہو گی اور یہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

ہم پروفیشنل انداز میں اس پراجیکٹ کو آگے بڑھائیں گے ، ہمارے ساتھ جو بھی ٹیم بطور آپریٹرکام کر یگی ہم اسے یقین دلا تے ہیں کہ مکمل شفافیت کو یقینی بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا جائے گا جس کی تکمیل سے اسلام آباد کے اندر شہریوں کو نئی سہولت میسر ہوگی ، ہم اس وقت اور بھی ہوٹل پراجیکٹس لیکر آرہے ہیں ہمارے پاس ریڈ زون کے اندر دو بہت اچھی جگہیں ہیں وہ بھی ہم مارکیٹ میں لیکر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ فائیو سٹار ہوٹلز کی تعمیر کے خواہاں ہیں۔ جولائی میں کچھ پراجیکٹس نیلامی میں بھی پیش کرینگے جس کے بعد بہت سارے پراجیکٹس جوائنٹ وینچر کے طور پر بھی مارکیٹ میں لائے جائیں گے ۔ یہ آخری پراجیکٹ نہیں اور ہم آپ سب کی تجاویز اور آئیڈیاز کا خیر مقدم کرتے ہیں، آئیے سب ملکر اسلام آباد کو جدید، خوبصورت اور ڈیجیٹلا ئز دارالحکومت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں