عید پر بہترین صفا ئی :سیاسی ، عوامی حلقوں کی آر ڈبلیو ایم سی کی تعریف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عیدالاضحی کے دوران صفائی کے مثالی انتظامات کو عوامی، سیاسی، سماجی، تجارتی، صحافتی اور مذہبی حلقوں میں بے حد سراہا گیا ہے۔
اس مثالی کارکردگی پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، ڈپٹی کمشنرو چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی حسن وقار چیمہ،سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر اور تمام عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے آر ڈبلیو ایم سی نے حقیقی خدمت کی مثال قائم کی ہے ،رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ یہ مثالی صفائی آپریشن وزیر اعلیٰ کی شفاف حکمرانی کی عکاسی کرتا ہے ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ایسا مربوط آپریشن پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور مکمل صفائی ایک احسن قدم ہے ،چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ضیا اللہ شاہ نے کہا کہ عید کے دنوں میں بے مثال صفائی، بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صدر مرکزی انجمن تاجران پنجاب شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ تاجر برادری RWMC کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس عثمان شوکت نے کہا کہ تجارتی مراکز میں صفائی کا مثالی نظام تھا۔