چیئرمین و کنٹرولر کا امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

چیئرمین و کنٹرولر کا امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عدنان خان نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے تحت مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی، سی سی ٹی وی نگرانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ادھر کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ٹیکسلا، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حسن ابدال اور گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹیکسلا اور راولپنڈی میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن سٹیشن روڈ صدر، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوالمنڈی، گورنمنٹ ڈینیز ہائر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن سینٹر اے سینٹر بی امتحانی مراکز کا دورہ کیا، انہوں نے امتحانی عملے، سہولیات اور نظم و ضبط کا معائنہ کیا۔ اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا امتحانات زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت شفاف اور میرٹ پر مبنی ماحول میں جاری ہیں، کسی بدعنوانی یا نقل کی اجازت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں