مری بلک واٹر سپلائی منصوبہ کو عملی جامہ پہنانا وقت کی اشد ضرورت ، راجہ اسامہ اشفاق سرور

  مری بلک واٹر سپلائی منصوبہ  کو عملی جامہ پہنانا وقت کی اشد  ضرورت ، راجہ اسامہ اشفاق سرور

مری ( نمائندہ دنیا) مری میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے دریائے جہلم بلک واٹر سپلائی منصوبہ کو عملی جا مہ پہنانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

اس سلسلہ میں میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور نے مری میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیا، اس موقع پر راجہ دفتر عباسی، ا سلیم اکابر، راجہ یاسر ریاست ، سہراب عباسی، حاجی ناصر محمود ، زاہد اسماعیل، شاہد ممتاز ، ندیم اخلاص ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے تاجروں کے مسائل حل کرنیکا مطالبہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں