بدعنوانی، ڈی ایم اے کا AJCL کیساتھ پارکنگ کا معاہدہ منسوخ

 بدعنوانی، ڈی ایم اے کا AJCL کیساتھ پارکنگ کا معاہدہ منسوخ

اسلام آباد(دنیا رپور ٹ ) ڈی ایم اے نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر AJCL کمپنی کے ساتھ پارکنگ سسٹم کا معاہدہ فوری طور پر منسوخ کر دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے برعکس کسی بھی پارکنگ سائٹ پر ڈیجیٹل انٹری/ داخلہ اور اخراج کے بیرئیرزسسٹمز نہیں لگائے گئے۔

پارکنگ فیس مکمل طور پر کیش میں لی گئی اور ڈی ایم اے کے ساتھ کوئی باقاعدہ ٹرانزیکشن ریکارڈ شیئر نہیں کیا گیا، ایک ہی کارڈ کو بارہا استعمال کیا گیا جس سے سرکاری آمدن کو شدید نقصان پہنچا، کوئی مستند بینکاری ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، صرف خطوط کے ذریعے غیر مصدقہ اعداد و شمار دیئے گئے ، معاہدے کے مطابق سکیورٹی سسٹم نصب نہیں کیا گیا ،پارکنگ آمدن کا ریکارڈ 2 تا 3 روز بعد اپڈیٹ کیا جاتا رہا، کمپنی کی لاپروا ہی کے باعث پولیس سٹیشن انڈسٹریل ایریا میں AJCL کے خلاف گاڑیاں چوری ہونے پر 8 ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔AJCL نے معاہدہ منسوخی پر عدالت سے رجوع کیا ہے ۔ ڈی ایم اے نے قانونی نمائندہ مقرر کر کے اپنا مفصل موقف عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈی ایم اے نے خود پارکنگ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں