پاکستان اور انڈونیشیا کا صحت کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق

پاکستان اور انڈونیشیا کا صحت کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزیر مملکت قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے انڈونیشیا کے وزیر صحت نے ملاقات کی،ا س موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات میں پاکستان کے صحت کے نظام اور معیشت پر موسمیاتی تبدیلی کے گہرے اثرات پرگفتگو کی اور کہا کہ پاکستان، انڈونیشیا کے ملیریا کنٹرول ماڈل سے سیکھنے کا خواہاں ہے ،انڈونیشیا کی تکنیکی مہارت سے استفادہ چاہتے ہیں ، انڈونیشیا کے وزیر صحت نے پاکستانی وزیر صحت کی تجویزکاخیرمقدم کیا ۔ پاکستان، انڈونیشیا سے جدید ویکسین ساز سہولت میں تعاون کے لیے باضابطہ درخواست کریگا ۔ دریں اثنا ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ایشیا پیسیفک لیڈرز ملیریا الائنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی جانب سے ملیریا کے خاتمے کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں