ٹارگٹ کلنگ:دھمیال میں کار سوار، گلزارقائد میں خاتون قتل

ٹارگٹ کلنگ:دھمیال میں کار سوار، گلزارقائد میں خاتون قتل

راولپنڈی (خبرنگار) ٹارگٹ کلنک کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل کر دئیے گئے۔

تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کار سوار عقیل جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ دھمیال کے علاقے اکبر چوک میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر تھانہ چکلالہ کے علاقہ گلزار قائد اوور ہیڈ برج پر خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، خاتون کی شناخت 23سالہ سدرہ منیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں