فیڈرل بورڈ ، سیکنڈری لیول کے ممبر بورڈ آف گورنرز الیکشن ، حافظ بشارت کامیاب

 فیڈرل بورڈ ، سیکنڈری لیول کے ممبر بورڈ  آف گورنرز الیکشن ، حافظ بشارت کامیاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت سیکنڈری لیول کے ممبر بورڈ آف گورنرز کے انتخابات میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ محمد بشارت کامیاب قرار پائے ہیں۔

حافظ محمد بشارت نے 256جبکہ ان کے مدمقابل محمد اشرف ہراج نے 241ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس موقع پر آن لائن ووٹنگ کرائی گئی جس میں فیڈرل بورڈ سے ملحقہ تعلیمی اداروں کے رجسٹرڈ ممبران نے ووٹ کاسٹ کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں