جلوسوں، مجالس کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنا ئینگے، ڈی آ ئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد محمد جواد طارق نے محرم الحرام کے۔۔
حوالے سے وفاقی دار الحکومت میں اما م بارگاہوں اور محر م الحر ام کے جلوسوں کے مجوزہ روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا جلوسوں کے راستوں کو مکمل کارڈن رکھا جائے، جلوسوں کے راستوں پر روشنی کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا ئے جا رہے ہیں، جلوسوں اور مجالس کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔