صوبائی وزیر مو اصلات کا محرم انتظامات پر اظہار اطمینان

صوبائی وزیر مو اصلات کا محرم انتظامات پر اظہار اطمینان

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت بسلسلہ محرم الحرام کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس منعقد ہوا۔۔

جس میں ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ضیا اﷲ شاہ سمیت متعلقہ محکموں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا جلوسوں کے روٹس پر ضلعی انتظامیہ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے ، امن کمیٹیاں، علمائے کرام سمیت تمام سٹیک ہولڈرز امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔ فیک نیوز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں