انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری روزگار، خوشحالی کی ضمانت:علیم خان

انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری روزگار، خوشحالی کی ضمانت:علیم خان

تیانجن (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے اختتام پر تیانجن میں۔۔

 چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے چیئرمین ڈو فائی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے مابین مانسہرہ، ناران،جھال کنڈ موٹروے ، مختلف شاہرات کی تعمیر اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری سمیت تکنیکی معاونت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وفاقی وزیر مواصلات نے کہا  انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری روزگار ، خوشحالی کی ضمانت ہے ، وفاقی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کارپوریشن کے چیئرمین ڈو فائی نے بتایا کہ چین میں قائم سی آر بی سی کا ادارہ ایشیا، یورپ، امر یکا اور افریقہ سمیت 70ممالک میں خدمات انجام دے رہا ہے ،پاکستان میں خدمات انجام دینا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہوگی ، علاوہ ازیں عبدالعلیم خان نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سینئر حکام کو کراچی سے حیدرآباد ایم -9اور سکھر سے حیدرآباد ایم 6کی موٹرویز کیلئے سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم-6 اور ایم -9جیسے منصوبے کراچی بندرگاہ سے منسلک ہونے کے باعث ملکی معیشت کا رخ بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ شراکت داری پاکستان کیلئے ترقی کی راہیں ہموار کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں