سی ڈی اے : ماحول دوست اقدامات، پبلک ٹرانسپورٹ، ڈیجیٹل سروسز کی توسیع کا فیصلہ

سی ڈی اے : ماحول دوست اقدامات، پبلک ٹرانسپورٹ، ڈیجیٹل سروسز کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، مالی سال 2025-26 کیلئے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔۔۔

 شہری سہولیات کی بہتری، گرین اسلام آباد مہم کے تحت ماحول دوست اقدامات اور پبلک ٹرانسپورٹ، ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور ڈیجیٹل سروسز کی توسیع، شہریوں کی بہتر خدمت کیلئے آن لائن سسٹم مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ ممبر فنانس نے مالیاتی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر پر صبح 9 بجے سے رات12 بجے تک شہریوں نے پراپرٹی، ڈویلپمنٹ اور واٹر چارجز، کمرشل و رہائشی پلاٹس کی قسطیں، ٹرانسفر فیسز اور دیگر چارجز کی ادائیگی کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا یہ آمدنی شہریوں کی فلاح و بہبود، شہر کی خوبصورتی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ فنڈ واٹر سپلائی سسٹم کی بہتری، سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کے نظام کی اصلاح، پارکس اور گرین ایریاز، ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ دریں اثنا بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیوا نے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ روابط مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ایرینا گانچیوا نے شہر کی ترقی، خوبصورتی اور ماحول دوست درخت لگانے کیلئے سی ڈی اے کی کوششوں کو سراہا، تعاون کو فروغ دینے میں مدد کی یقین دہانی کرائی اور شراکت داری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں