حوالات میں ملزم کی ہلاکت ،گرفتار ایس ایچ او کو جوڈیشل کر دیا گیا

حوالات میں ملزم کی ہلاکت ،گرفتار  ایس ایچ او کو جوڈیشل کر دیا گیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت نے حوالات میں ملزم نعمان خان کی مبینہ ہلاکت کے معاملہ میں گرفتار ایس ایچ او شوکت عباسی کو جوڈیشل کردیا۔

گزشتہ روز ایس ایچ او شوکت عباسی کو عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، جس پر عدالت نے گرفتار ایس ایچ او کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں